8 جولائی 2025 - 01:43
مآخذ: ارنا
شہدائے غزہ کی تعداد 57 ہزار 523 ہوگئی

غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا  ہے کہ شہدائے غزہ کی مجموعی تعداد 57 ہزار 523 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) اسمبلی ـ ابنا ـ کے مطابق کے مطابق غزہ میں فلسطین کے محکمہ صح نے پیر کی شام  نئے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی جارحیت کے نتیجے میں 105 فلسطینی شہید اور 356 زخمی ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ 18 مارچ سے غزہ پر صہیونی ریاست کے نئے حملوں کی نئی لہر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 6 ہزار 964 فلسطینی شہید اور 24 ہزار 576 زخمی ہوگئے ۔

غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ نئے اعدادوشمار کو ملاکر سات اکتوبر 2023  سے اب تک غزہ میں وحشیانہ صہیونی حملوں میں 57 ہزار 523 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 36 ہزار 617 زخمی ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha